جعلی کورورنا سرٹیفکیٹ، برسلز میں 16 مسافروں کو قید کی سزا

download

انٹرنیشنل ڈیسک، برسلز

6  جنوری           2022 

بیلجئم کے دارالحکومت برسلز کے ائر پورٹ پر کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ دکھا کر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 16 مسافروں کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران برسلز ائر پورٹ پر کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے 820 افراد کو حراست میں لیاگیا تھا۔ ان میں سے تقریباً 80 فیصد کو غلط بیانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں 750 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑا۔باقی 160 افراد کو مختلف گروپوں میں بانٹ کر عدالت میں پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایک سال تک قید کی سزا پانے والے 16 افراد ایسے ملزموں کا پہلا گروپ ہے۔ ان میں سے 11 کو 6 مہینے قید اور 1600 یورو جرمانہ کیا گیا ہے۔ ایک ملزم کورونا سے متاثرتھا اس کے باوجود جعل سازی کی کوشش پر اس کی سزا دوگنا کر کے ایک سال کر دی گئی۔

سزا سنانے والی عدالت کا کہنا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کاسب سے بڑا ذریعہ بین الاقوامی سفر ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اپنے ساتھ رہنے والے دوسرے شہریوں کی زندگی کا خیال نہ کرنے والے افراد کی علاج سخت سزائیں ہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket