عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار جوکووچ کو آسٹریلیا سے نکالنے کا حکم

Abdullah Ajmal

عبداللہ اجمل، سڈنی

6  جنوری           2022 

آسٹریلوی حکومت نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کو ملک میں داخل ہونے کے بعد سربیا واپس بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر کسی بھی شخص کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔جوکووچ نے آسٹریلیا آنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا ویکسی نیشن نہیں لگوائیں گے۔جوکووچ 17 جنوری سے شیڈول آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے دبئی سے میلبورن پہنچے تھے۔

پہلے انہیں آٹھ گھنٹے تک ائر پورٹ روکے رکھا گیا جس کے بعد انہیں پولیس کی حفاظت میں ہوٹل منتقل کر کے دروازے کے باہر سیکیورٹی تعینات کر دی گئی تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ آسٹریلوی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے انہیں ویزہ جاری کرنے پر شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد حکومت نے ان کا ویزہ منسوخ کر دیا۔جوکووچ آسٹریلین اوپن کے دفاعی چیمپئن ہیں تاہم آسٹریلوی حکومت نے ان سے کسی قسم کی رعایت برتنے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ مورس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قوانین قوانین ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket