آسٹریلیا نے دو لاکھ افراد کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔ ان میں ایسے طلبہ اور ہنرمند ورکرز شامل ہیں جنہیں یکم دسمبر سے آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

آسٹریلیا نے غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدی یکم دسمبر سے کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خدشات کے باعث یہ تاریخ بڑھا کر 15 دسمبر کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کو بھی 15 دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی 87 فیصد آبادی کو کورونا ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں اس لیے وہ امیکرون کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے نو ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے جبکہ دوسرے ممالک سے آنے والوں کے لیے 72 گھنٹے کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

آسٹریلیا نے 2 لاکھ افراد کو ملک میں داخلے سے روک دیا

Abdullah Ajmal

عبداللہ اجمل، سڈنی

29  نومبر 2021

آسٹریلیا نے دو لاکھ افراد کو ملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔ ان میں ایسے طلبہ اور ہنرمند ورکرز شامل ہیں جنہیں یکم دسمبر سے آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

آسٹریلیا نے غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدی یکم دسمبر سے کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خدشات کے باعث یہ تاریخ بڑھا کر 15 دسمبر کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والے مسافروں کو بھی 15 دسمبر تک انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی 87 فیصد آبادی کو کورونا ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں اس لیے وہ امیکرون کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے نو ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے جبکہ دوسرے ممالک سے آنے والوں کے لیے 72 گھنٹے کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket