سوئٹزرلینڈ میں داخلے کے لیے پیشگی کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم

Khurram Nadeem Switzerland

خرم ندیم، زیورخ

22  جنوری           2022 

سوئس حکام نے ملک میں داخل ہونے کی شرائط میں نرمی کرنے کااعلان کر دیا ہے۔  ملک میں داخل ہونے والوں کے لیے پیشگی کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوا لی ہو یا وہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکے ہوں۔ اس کے علاوہ فیڈرل کونسل 31 جنوری 2022 سے تمام ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس کی میعاد کو 365 سے کم کر کے 270 دن کر رہی ہے تا کہ سوئس سرٹیفکیٹ کو یورپی یونین میں تسلیم کیا جائے۔

19 جنوری 2022 کو سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہسپتالوں پر دباؤ کی وجہ سے اپنے کورونا سے متعلق اقدامات میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ ان اقدامات مین فیڈرل کونسل نے کہا تھا کہ گھر سے کام کرنے کی پابندی  فروری کے آخر تک برقرار رہے گی جبکہ قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کی تاریخ بھی بڑھا دی گئی۔ کچھ انڈور تقریبات کے لیے ماسک کی پابندی ، 300 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ آؤٹ ڈور ایونٹس پر پابندی اور نجی اجتماعات پر پابندیاں مارچ کے آخر تک لاگو رہیں گی۔بعض انڈور تقریبات، نجی اجتماعات پر پابندیاں اور گھر سے کام کرنے کی شرط 24 جنوری 2022 کو ختم ہونے والے تھے۔ فیڈرل کونسل کی میٹنگ 2 فروری کو دوبارہ ہو گی جس میں ان اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket