حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ہالینڈ، نوکریوں میں ماہانہ 22 ہزار اضافہ

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ایمسٹرڈیم

22  اکتوبر 2021

ہالینڈ کی معیشت کورونا کے مہلک وار سے نکل کر بہتری کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔

اس امر کا اظہار ہالینڈ کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار میں بھی سامنے آیا ہے۔ ان اعدادو شمار کے مطابق ہالینڈ میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ہر ماہ 22 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں جس سے ملک میں بر سر روزگار افراد کی تعداد 91 لاکھ ہو گئی ہے۔ نوکریوں میں اس قدر اضافے نے بے روزگاری کی شرح کو 3.1 فیصد تک کم کر دیا ہے جو کورونا وبا کے دوران 4.6 فیصد کی انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی بے روزگاری کے سرکاری فوائد لینے والوں کی تعداد بھی 2.2 فیصد کمی سے2 لاکھ 7 ہزار 900 رہ گئی ہے۔ سب سے زیادہ کمی ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی صنعت میں ہوئی جہاں یہ 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ہالینڈ میں پابندیوں کے نرمی کے بعد گزشتہ مہینے  خدمات کے شعبے میں لوگوں نے 10 فیصد زیادہ رقم خرچ کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket