پاکستانی ائر لائنز پر یورپ اور امریکہ جانے پر عائد پابندیاں ختم

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

5  جنوری           2022 

پاکستانی ائر لائنز کے لیے آخر کار وہ خبر آ گئی جس کا ائر لائنز کے ساتھ ساتھ مسافروں کوبھی شدت سے انتظار تھا۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن جو اکاؤ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے نے سیفٹی اعتراضات کے باعث پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان کے بعد پاکستانی فضائی کمپینوں اور پائلٹوں پر عائد ہر قسم کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

ایوی ایشن کی بین الاقوامی تنظیم اکاؤ نے اس اقدام سے پاکستان سول ایشن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔ سفر کے ساتھ ساتھ اکاؤ نے سول ایوی ایشن سے وہ پابندی بھی اٹھا لی ہے جس کے بعد ادارہ پائلٹوں کو لائسنس جاری کرنے کے لیے امتحانات نہیں لے سکتا تھا۔ پابندیاں ختم ہوتے ہیں سول ایوی ایشن نے یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ان کے حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس ضمن میں باقاعدہ مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket