پاکستان میں 7 لاکھ افغان مہاجرین کوسمارٹ شناختی کارڈ جاری

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

5  جنوری           2022 

پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو صحت، تعلیم اور بینکنگ کی سہولیات دینے کے لیے انہیں سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک 7 لاکھ افغان مہاجرین کو یہ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں جن کی مدت معیاد جون 2023 تک ہے۔ ان 7 لاکھ افغان مہاجرین میں دو لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جن میں سے نصف کی رجسٹریشن نہیں کی گئی اور وہ بغیر کسی سرکاری دستاویزات کے زندگی گزار رہے ہیں۔

سمارٹ شناختی کارڈز میں پاکستانی شہریوں کو جاری کئے جانے والے قومی شناختی کارڈ جیسی ملتی جلتی بائیو میٹرک خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ حکومت پاکستان نے سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ روسی جنگ اور دوسری مرتبہ طالبان کی کابل پر چڑھائی کے موقع پر افغان مہاجرین بڑی تعداد میں گھر بار چھوڑ کر پاکستان آنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket