دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان سے دبئی پہنچنے والے مسافروں کے لیے بڑی آسانی کا اعلان کر دیا ہے۔ آئندہ  دبئی کے ائر پورٹس  پر اترنے والے تمام پاکستانیوں کو کورونا پکڑنے والا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا۔ پاکستان سے جانے والے ہر مسافر کے لیے ضروری ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات پہنچنے سے قبل 48گھنٹوں کے دوران پی سی آر ٹیسٹ کروایا ہو جس کی رپورٹ منفی ہو۔ ان 48 گھنٹوں کا آغاز لیبارٹری میں سیمپل جمع کروانے سے ہو گا۔ پاکستانی مسافروں کا دبئی ائر پورٹ پر بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک مسافروں کے قرنطینہ میں رہنے کی شرط برقرار رہے گی۔ دبئی ائر پورٹ کو بطور ٹرانزٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو بھی پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔