متحدہ عرب امارات: شہد فروخت کرنے پر ایک شخص ڈی پورٹ

شہد فروخت کرنا جرم بن گیا، ایک غیر ملکی کو متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔یہ شخص جو وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارت آیا تھا اور بغیر لائسنس کے شہد فروخت رہا تھا کوپبلک پراسیکیوشن نے جرمانے کے ساتھ ڈیپورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔فجیرہ کورٹ آف اپیل نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق حکام کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص مچھلی اور سبزی منڈی میں بھیک مانگنے کےبہانے سے شہد فروخت کر رہا ہے۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس سے شہد کے تین ڈبے اور کافی رقم برآمد ہوئی۔جب اسے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا گیا تو اس شخص نے بتایاکہ وہ بھیک نہیں مانگ رہا تھا لیکن اعتراف کیا کہ وہ شارجہ سے مچھلی بازار میں شہد بیچنے آیا تھا۔