سعودی پرچم کی توہین پر 4 بنگلہ دیشی تارکین گرفتار

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

28  جنوری           2022 

سعودی عرب کی پولیس نے قومی پرچم کی توہین کرنے پر چار تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان چارو ں افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے اور انہیں ساحلی شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مکہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں محکمہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قومی پرچم کی ہر فرد کو تکریم کرنی چاہئے اور کسی بھی حالت میں اس کی توہین کا مرتکب نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرچم کی توہین کرنے والے کسی شخص کو نہیں بخشا جائے گا اور اسے پکڑ کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سعودی عرب کے قومی پرچم پر کلمہ طیبہ درج ہے جس کے باعث باقی ممالک کے پرچموں کے برعکس سعودی پرچم کو بہت سے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔  توقع کی جا رہی ہے کہ گرفتار ہونے والوں کو جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور انہیں ملک بدری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket