سعودی عرب میں داخل ہونے کی شرائط جاری

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

26  جنوری           2022 

سعودی حکومت نے کورونا کے تناظر میں مملکت میں داخل ہونے والوں کے لیے ضابطے جاری کر دئیے ہیں۔  سب سے اہم چیز ریورس ٹرانسکرپشن پولیمریز چین ری ایکشن (RT-PCR) منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہے۔ یہ ٹیسٹ مملکت کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کسی تصدیق شدہ لیبارٹری سے جاری کیا جاتا ہے۔ مسافروں کو توکلنا سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور مقیم اور قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کی بھی ضرورت ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے پر تمام مسافروں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور انہیں کورونا سے پاک ہونے پر رجسٹر کیا جائے گا۔ سعودی عرب آنے والوں کو قدم پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی ویکسی نیشن کا ثبوت جمع کرانا ہوگا۔ قدم زائرین کو آمد سے کم از کم 72 گھنٹے قبل اپنے کورونا سے متعلق صحت کے ڈیٹا کو رجسٹر کرنے اور اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

سعودی شہریوں کو کن کن چیزوں میں استشنی حاصل ہے توکلنا ایپ پردیکھا جا سکتا ہے جب کہ غیر ملکیوں کے لیے مکمل ویکسی نیشن کی ضرورت ہوتی ہے، بشرطیکہ مملکت سے باہر موصول ہونے والی کوئی بھی خوراک وزارت صحت کے پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ ہو۔ اپنے سفر کے تجربے کے بارے میں عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے، کنگ سعود یونیورسٹی میں کام کرنے والی جینیسی جان نے کہا کہ میں حال ہی میں اپنے خاندان کے ساتھ کیرالہ،بھارت سے سعودی عرب واپس آیا ہوں۔ یہ بہت آسانی سے ہو گیا کیونکہ ہم نے چھٹیوں پر سفر کرنے سے پہلے سعودی عرب میں ویکسین کی دو خوراکیں لی تھیں۔ انہوں نے مزید کہاہم نے صرف سعودی عرب کے سفری ضوابط پر قریب سے عمل کیا ۔

ریاض میں حنوف البلاوی کا کہنا تھا کہ میری ایک ساتھی نے غلطی کی اور وہ یہ تھی کہ اس نے مملکت کا دورہ کرنے سے پہلے مقیم میں اندراج نہیں کیا تھا۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ اسے ایسا کرنا ہے۔ جب وہ سعودی عرب پہنچی تو اسے ایک نیا توکلنا بنانا پڑا اور اس کے پاس قیام کے لیے صرف ایک ہفتہ باقی تھا۔ اس لیے اسے جس مسئلے کا سامنا کرنا پڑا وہ یہ تھا کہ توکلنا ایپ میں اس کی حیثیت اس کے پورے قیام کے دوران تبدیل نہیں ہوئی جو کہ پانچ دن کا تھا۔ وہ اپنے پلان کے مطابق کسی بھی جگہ کا دورہ نہیں کر سکتی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket