سعودی حکومت نے رہائشی اور ایگزٹ انٹری ویزا میں توسیع کردی

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

30  جنوری           2022 

وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ توسیع کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ویزوں میں توسیع کے لئے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ سعودی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے یہ توسیع خودبخود کر دی جائے گی۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی پاسپورٹ حکام نے اقامتی اجازت نامے (اقامہ) اور ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کی میعاد میں بغیر کسی فیس کے 31 مارچ 2022 تک توسیع کر دی ہے۔

ریزیڈنسی اور ایگزٹ ری انٹری ریٹرن ویزا کی میعاد میں ان رہائشیوں کے لیے توسیع کی جائے گی جو مملکت سے باہر ہیں اور ان ممالک میں ہیں جہاں کورونا پھیلنے کی وجہ سے سفر کو 31 مارچ تک معطل کر دیا گیا تھا۔ سوائے ایسے افراد کے جنہوں نے سعودی عرب چھوڑتے وقت ویکسین کی ایک خوراک لی تھی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے وزٹ ویزوں کی معیاد میں بھی 31 مارچ تک توسیع کی جائے گی جو مملکت سے باہر ان ممالک میں ہیں جہاں سے وائرس کی وجہ سے داخلہ روک دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket