جرمنی، کورونا کے باوجود نوکریوں میں اضافہ

Abdul Rehman

عبدالرحمان، برلن

6  جنوری           2022 

دسمبر کے مہینے میں جرمنی میں بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد میں 23 ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔ روزگار کے وفاقی ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے جرمنی میں نوکریوں کی تعداد بدستور بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح جو اکتوبر اور نومبر میں پانچ اعشاریہ تین تھی، دسمبر میں کم ہو کر پانچ اعشاریہ دو ہو گئی ہے۔ماہانہ بنیادوں پر اکٹھے کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2020 میں بے روزگار افراد کی تعداد 27 لاکھ 8 ہزار تھی  جو دسمبر 2021 میں 23 لاکھ 30 ہزار تک آ گئی ۔

ایک سال کے دوران 3 لاکھ 78 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں۔ کورونا وبا کے عروج کے دنوں میں اپریل میں حکومت نے 60 لاکھ سے زائد جرمن شہریوں کے کام کے اوقات کار کم کر کے انہیں محفوظ رکھنے کی کوشش کی تھی۔تین ماہ پہلے تک سات لاکھ سے زائد ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو رہے تھے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرئنٹ اومیکرون جرمنی کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے حکومت کوبروقت فیصلے لینا ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket