حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یونان میں داخل ہونے کی کوشش میں 4 افراد سمندر میں ڈوب گئے

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ایتھنز

28  اکتوبر 2021

کشتی کے ذریعے ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش میں چار افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی پر مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو یونان کے ساحل کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب گئی۔ باقی تمام افراد کو بچا لیا گیا۔ بچائے جانے والے مسافروں نے بتایا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے ان کی کشتی سمندر میں ڈوبی جس پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ ریسکیو آپریشن میں دس کشتیوں اور دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

حکام نے اس کا الزام انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنٹ انہیں سہانے خواب دکھا کر کشتی میں سوار کروا کر خود غائب ہو جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں کے مطابق اس سال ترکی کی زمینی سرحد سے ساڑھے چھ ہزار سے زائد مہاجرین یونان میں داخل ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket