قطر:کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 1100 سے زائد افرادگرفتار

Asif Maryal Doha Qatar

آصف مڑیال، دوحہ

15  جنوری           2022 

قطر میں کورونا کے خلاف وضع کردہ ضابطوں پر عمل نہ کرنے والے 1149 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قطری وزارت داخلہ کے مطابق ان تمام افراد کے مقدمات پبلک  پراسیکیوشن  کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ گرفتار کئے جانے والے افراد میں 603 ایسے ہیں جنہوں نے وہاں ماسک نہیں پہنا جہاں لازمی ہے، 532 نے سماجی فاصلہ اختیار نہیں کیاجبکہ 14 نے کنٹیکٹ ٹریسنگ ایپ ’احتراض‘ ڈاؤن لوڈ نہیں کر رکھی تھی۔

پولیس کو ایسے تمام افراد کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا گیا تھا جو کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں۔ اس حکم کے بعد سے پولیس خلاف ورزی کے مرتکب شہریوں کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر رہی ہے۔ قطری کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں گھر سے باہر عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر تین سال تک قید یا دو لاکھ قطری ریال تک جرمانہ یا دونوں سزائیں اکٹھی بھی ہو سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket