سعودی عرب نے سائنوویک اور سائنوفارم ویکسین کی منظوری دیدی

ریاض، محمد اصغر بٹ


سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سائنو ویک اور سائنو فام ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے سلطنت میں آسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگائی جا رہی ہیں۔سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سائنو ویک اور سائنو فام لگوانے والے افراد بھی سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن اس کے شرط یہ ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں منظور کیا جانے والا بوسٹر شاٹ بھی لگوایا ہو۔ اس سے پہلے پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہزاروں افراد سائنو ویک اور سائنو فام ویکسین لگوانے کے باعث سعودی عرب واپس نہیں جا پا رہے تھے۔ اس فیصلے کے بعد ایسے تمام غیر ملکی ورکرز کی مشکل آسان ہو گئی ہے۔ وزارت نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے 353 نئے کیسز رجسٹر کئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket