ابوظہبی نے کورونا مریضوں کے لیے نیا ضابطہ جاری کر دیا

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

14  جنوری           2022 

ابوظہبی حکومت نے ایسے افراد جو کرونا سے متاثرہوئے ہیں یا کرونا سے متاثرہ کسی شخص سے قریبی رابطے میں رہے ہیں کے لیے نیا حفاظتی طریقہ کار وضع کیا ہے۔ایسے افراد جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے،حاملہ خواتین یا کسی دائمی مرض میں مبتلا افراد پر کرونا اسیسمنٹ سینٹرسے ٹیسٹ لازمی ہوگا۔قرنطینہ ختم کرنے کے لئے 24 گھنٹے کے دوران دو رپورٹس کا منفی ہونا لازمی ہو گا۔ دوسری صورت میں انہیں آٹھ سے دس روز میں پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔کوئی علامت نا ہونے کے باوجود بھی تین دن تک مزید قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ایسے مریض جن میں ہلکی یا درمیانی علامات ہیں اور کوئی دائمی بیماری نہیں انہیں پہلے امارات میں کسی بھی صحت کے مرکز سے دوبارہ ٹیسٹ کرنا ہوگا اور قرنطینہ میں ہی رہنا ہوگا۔ دوبارہ ٹیسٹ بھی مثبت آنے کی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق قرنطینہ جاری رکھنا ہوگا۔اگر دوبارہ ٹیسٹ منفی آتا ہے، تو انہیں 24 گھنٹے انتظار کرنا ہوگا اور پھر تیسرا پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا۔ اگر یہ ٹیسٹ بھی منفی آتا ہے، تو وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باقاعدہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

کرونا سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے مین رہنے والے شخص کو پی سی آر ٹیسٹ کے لئے ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ ویکسین لگوانے والے افراد کو خود کو سات دن کے لیے قرنطینہ میں رکھنا ہوگا، جب کہ غیر ویکسین والے افراد کو 10 دن کے لیے ایسا کرنا ہوگا۔دوسری جانب یو اے ای کے وزیر مملکت برائے تجارت کا کہنا ہے کہ اومیکرون یا کورونا کی کسی اور قسم کی وجہ سے لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔اومیکرون بہت کم اثر انگیز ہے جبکہ ہم نے ڈیلٹا کے دوران بھی لاک ڈاؤن نہیں کیا تھا اسی وجہ سے معیشت اور صحت کے شعبے میں توازن برقرار رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket