حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ایمریٹس ائر لائنز کا6ہزار افراد بھرتی کرنے کااعلان

Zubari Ibrahim

محمدزبیر ابراہیم، دبئی

25  اکتوبر 2021

متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائر لائنز نے آئندہ چھ ماہ کے دوران چھ ہزار نئے افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ائر لائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کورونا کیسز میں کمی کے بعد مسافروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اس لیے چھ ہزار نئے پائلٹ، کیبن کرئیو، انجینئرنگ سپیشلسٹ اور گراؤنڈ سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ یہ بھرتیاں ایمریٹس کے دنیا بھر میں پھیلے نیٹ ورک میں کی جائیں گی۔ دبئی کی ائیر لائن پہلے ہی 90 فیصد نیٹ ورک بحال کر چکی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ائر لائنز مصروف روٹوں پر ڈبل ڈیکر اے 380 کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ نومبر تک ایمریٹس اس ایئر کرافٹ کی پروازوں پر ایک لاکھ 65 ہزار اضافی نشستیں فراہم کرے گی۔ ستمبر کے مہینے میں ایمریٹس نے دبئی ائر پورٹ پر اپنی آپریشنل ضروریات پوری کرنے کے لیے تین ہزار کیبن کرئیو اور پانچ سو ائر پورٹ سروسز ایمپلائز بھرتی کئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket