حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

آئرلینڈ، ریان ائیر کے مسافروں کی تعداد دوگنی ہوگئی

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ڈبلن

یکم نومبر 2021

آئرلینڈ کی سستی ائیر لائن ریان ائیر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دو گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ائیر لائن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورورنا پابندیوں میں نرمی کے بعد فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد کے ثمرات ریان ائیر تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سال اپریل سے ستمبر تک ائیر لائن پر تین کروڑ 91 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ تعداد ایک کروڑ 71 لاکھ تھی۔ کمپنی کے ریونیو میں بھی 83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث کمپنی کو گزشتہ سال 4 کروڑ 80 لاکھ یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ کمپنی کو امید ہے کہ کورونا پابندیوں میں مزید نرمی سے اس کے ریونیو میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket