حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سپین:کورونا پابندیاں توڑنے والوں کو جرمانے واپس کرنے کا اعلان

Sohail Farooq

سہیل فاروق، میڈرڈ

27  اکتوبر 2021

سپین کی حکومت نے سن 2020 کے دوران کورونا پابندیاں توڑنے والے شہریوں کو کئے گئے جرمانے واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ علاقائی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 11 لاکھ افراد کو 11 کروڑ 50 لاکھ یورو جرمانے کئے گئے تھے۔ ان افراد نے گھر پررہنے کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی۔ حکومت نے ملک بھر میں مارچ کے وسط سے مئی کے آغاز تک گھر سے بغیر کسی انتہائی ضروری کام کے نکلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شہری صرف کام، ڈاکٹر سے ملنے، سودا سلف خریدنے اور اپنے علاقے میں کتے کو گھمانے کے لیے گھر سے نکل سکتے تھے۔

سپین کی آئینی عدالت نے جولائی میں ان پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ ججوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ پابندیاں عائد کر کے سپین کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو گلیوں اور سڑکوں پر روکنے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket