روسی پارلیمانی انتخابات،صدر پوٹن کی حامی جماعت کامیاب

ابتدائی نتائج کے مطابق یونائٹڈ رشیا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کریملن نے اس الیکشن کو منصفانہ قرار دیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اس انتخابی عمل کی شفافیت پر اعتراضات کیے ہیں۔

پارلیمانی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کا عمل 98 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونائٹڈ رشیا 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر چکی ہے۔ ان ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی کو 20 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ یاد رہے کہ 2016ء میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں یونائٹڈ رشیا کو 54 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی تھی۔

حالیہ الیکشن کے ان نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ اس مرتبہ بھی 450 نشستوں والی روسی پارلیماندومامیں صدر پوٹن کی حامی اس پارٹی کے ممبران کی تعداد دو تہائی سے زائد ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ نئی روسی حکومت کو بھی قانون سازی اور دیگر اہم پالیسی معاملات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

صدر پوٹن کی پارٹی الیکشن جیت گئی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket