حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سعودی عرب، اقامے کی 3 ماہ بعد تجدید کرانے کی سہولت

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

7  نومبر 2021

سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ یعنی اقامے کی ہر تین ماہ تجدید کا آن لائن نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

اقامے کی آن لائن تجدید کے بعد ورکرز کو اقامے کی ڈیجیٹل کاپی اپنے پاس محفوظ رکھنا ہو گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروائی گئی دوسری آن لائن سہولیات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اور ٹریفک ڈائریکٹوریٹ سے متعلق سہولیات بھی شامل ہیں۔ ابشر ڈاٹ ایس اے پر فراہم کی گئی خدمات میں غیر ملکی ورکرز کی جانب سے ملازمت بدلنے کے لیے رضامندی کا ادراج بھی شامل ہے۔ یہ رجسٹریشن سروس گلف کوآپریشن کونسل کے رکن ممالک کے شہریوں کو بھی دستیاب ہو گی۔ سعودی بنکوں نے حال ہی میں اقاموں کے اجرا اور تجدید کے لیے ادا کی جانے والی فیس کا سسٹم اپ ڈیٹ کیا ہے۔

غیر ملکی ورکرز اب اقامے کی فیس سہ ماہی یا ششماہی بنیاد پر بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket