کورونا وائرس، ناروے یورپ میں سب سے زیادہ متاثر

Junaid Imtiaz Norway

جنید امتیاز، اوسلو

23  جنوری           2022 

تازہ اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ ناروے یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔گزشتہ ہفتے منگل سے جمعہ تک ناروے میں ہر روز کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعدادمیں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔پچھلے 14 دنوں کے دوران ہر ایک لاکھ شہریوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 690 سے بڑھ کر 934 ہو گئی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ناروے یورپ کا وہ ملک ہے جہاں پچھلے ہفتے انفیکشن میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا۔اتوار کو 331 کورونا مریض اسپتال میں داخل تھے۔ اس سے پہلے ناروے میں اتنے زیادہ کورونا کے مریض ایک وقت میں  اسپتال داخل نہیں ہوئے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (ایف ایچ آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا انفیکشن میں 42 فیصد اضافہ ہوا، جو اکتوبر کے وسط سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ بچوں میں ہوا۔ پچھلے ہفتے سے FHI کی ہفتہ وار رپورٹ سے پتہ چلتا ہےکہ سات روز میں سامنے آنے والے تمام کیسز میں سے 64 فیصد 40 سال سے کم عمر افراد تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket