یو اے ای: ٹریفک حادثے کی تصاویر بنانے والوں کو 1000 درہم جرمانہ

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

17  جنوری           2022 

متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کے مطابق حادثے کی جگہ اکٹھے ہونے اور تصاویر بنانے پر  ایک ہزار درہم  جرمانہ ہو سکتا ہے۔ دبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر المزروی کے مطابق  فورس نے حال ہی میں حادثے کی جگہوں پر جمع ہونے والے بہت سےراہگیروں کو ایک ہزاردرہم  کے جرمانے کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثات کے ارد گرد جمع ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اور طبی عملے، خاص طور پر ایمبولینسز کے لیے وقت پر پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا اکٹھا ہونا خطرناک ہے کیونکہ یہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور بعض اوقات مزید حادثات کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ بغیر اجازت سوشل میڈیا پر لاشوں یا زخمیوں کی تصاویر شائع کرنا بھی غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔ رش لگانے یا فلم بندی کرنے کی بجائے، محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر المزروعی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مدد فراہم کریں اور پولیس کے ساتھ مثبت انداز میں تعاون کریں۔ہجوم کی جانب سے ٹیلی فون کیمروں پر اس منظر کو شوٹ کرنا متاثرین کی پرائیویسی پر حملہ ہے اور پولیس کی تفتیش کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket