حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ترکی میں غیر ملکیوں کے مکانات خریدنے میں نمایاں اضافہ

download

انقرہ، انٹرنیشنل ڈیسک

16 اکتوبر 2021

ترکی میں کورونا وبا کے دوران بحران کا شکار ہاؤسنگ سیکٹر نے دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہونا شروع کر دیا ہے۔ اعدادوشمار کے سرکاری ادارے ’ترک سٹیٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہِ ستمبر میں رہائشی یونٹس کی خریدوفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ مہینے ترکی میں ایک لاکھ 47 ہزار 143 مکانات فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ مکانات سب سے زیادہ آبادی والے استنبول میں فروخت کئے گئے جہاں ان کی تعداد 28 ہزار 229 رہی۔ دوسرے نمبر پر دارالحکومت انقرہ میں 14 ہزار 218اور تیسرے نمبر پر ازمیر میں 8 ہزار 806 مکانات کے مالکان تبدیل ہوئے۔حکام کے مطابق ان مکانات میں غیر ملکیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداریاں بھی شامل ہیں۔

غیرملکیوں نے ستمبر کے دوران ترکی میں 6 ہزار 630 رہائشی یونٹ خریدے جو اس مہینے فروخت ہونے والے مجموعی مکانات کا 4.5 فیصد ہیں۔غیر ملکیوں نے سب سے زیادہ استنبول میں 2 ہزار 995، بحیرہ روم کے پرفضا علاقے انتالیہ میں ایک ہزار 358 اور انقرہ میں 408 رہائشی یونٹس کی ملکیت حاصل کی۔مارچ میں فروخت ہونے والے مکانات کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی تھی جو اپریل میں 5 ہزار کی کمی سے 95 ہزار کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket