یواے ای میں ڈرون اڑانے پر بھاری جرمانہ اور قید

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

24  جنوری           2022 

متحدہ عرب امارات میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کردہ نئے قوانین کے تحت ڈرون کے استعمال پر پابندی ہو گی۔پراسیکیوٹرز کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرون اڑاتے ہوئے پکڑے  جانے والوں کو قید یا بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ ہوائی اڈے اور بندرگاہوں پر خاص طور پر سختی سے پابندی ہو گی۔ جو لوگ قواعد کی خلاف ورزی کریں گےانہیں چھ ماہ سے پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں ڈرون کے غلط استعمال کے بعد سامنے آیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ کچھ لوگ قواعد پر عمل نہیں کر رہے تھے اور ڈرون کا استعمال ان علاقوں میں کیا جہاں ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں تھی۔

 وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ وہ کمپنیاں جن کے پاس کام کے معاہدے، تجارتی یا اشتہاری منصوبے ہیں اور وہ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے فلم بندی کرنا چاہتی ہیں انہیں پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا ۔ حال ہی میں دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اگلے نوٹس تک امارات میں ڈرون اڑانے کے لیے این او سی اور اجازت نامے دینا بند کر دئیےتھے۔ دبئی میں ڈرون آپریٹرز کو بغیر پائلٹ کے ڈرون اڑانے کے لیے اتھارٹی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مارچ 2021 میں دبئی میونسپلٹی نے پارکوں میں ڈرونز اڑانے پر پابندی لگائی تھی۔ میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ یہ ضابطہ دبئی کے عوامی پارکوں میں آنے والوں کی حفاظت اور رازداری کے تحفظ کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket