کے ایل ایم یورپ کی سب سے محفوظ ائرلائن قرار

download

انٹرنیشنل ڈیسک، ایمسٹرڈیم

10  جنوری           2022 

ہالینڈ کی ملکیت میں چلنے والی کے ایل ایم ائر لائن کو یورپ کی محفوظ ترین ائر لائن قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کی رینکنگ میں کے ایل ایم چھٹے نمبر پر تھی لیکن اس مرتبہ یہ سر فہرست آ گئی۔ کے ایل ایم نے محفوظ فلائٹ میں ائیر یورپا اور فِن ائر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کے ایل ایم کو دنیا کی دوسری محفوظ ترین ائر لائن بھی قرار دیا گیا ہے۔ رینکنگ میں ہر ائر لائن کو گزشتہ تیس برسوں میں پیش آنے والے حادثات اور دوسرے سیفٹی مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

دنیا کی محفوظ ترین ائرلائنز کی فہرست میں ایمریٹس پہلے، کے ایل ایم دوسرے، امریکہ کی جیٹ بلیو تیسرے، امریکہ کی ڈیلٹا ائر لائنز چوتھے، برطانیہ کی ایزی جیٹ پانچویں، ائر کینیڈا چھٹے، امریکہ کی ساؤتھ ویسٹ ائر لائنز ساتویں، امریکہ کی سپرٹ ائر لائنز آٹھویں، آئر لینڈ کی ریان ائر نویں اور قطر ائر ویز دسویں نمبر پر ہے۔گیارہوں نمبر پر امریکہ کی یونائٹیڈ ائر لائنز، بارہویں پر چین کی سچوان ائر لائنز، تیرہویں پر چین کی شینزن ائر لائن، چودہویں پر برطانیہ کی برٹش ائر ویز اور پندرہویں نمبر پر بھارت کی انڈیگو ائر لائنز کو رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket