انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا
انگلش ٹیم نے ورلڈ ٹی 20 مقابلوں سے قبل دو ٹی 20 میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا انگلش وومین ٹیم بھی اسی ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی۔ انگلش بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ فیصلہ پی سی بی کے لیے انتہائی مایوس کن ہو گا، جنھوں نے اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی میزبانی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ گذشتہ دو موسم گرما کے دوران ان کی انگلش اور ویلش کرکٹ کے لیے حمایت دوستی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ پر اس فیصلے کے اثرات کے لیے ہم خلوص دل سے معذرت ...