Arrested Immigrants

آسٹریلیا میں متنازع امیگریشن بل منظور

آسٹریلیا کی وفاقی حکومت لیبر پارٹی کی مدد سے مہاجرین اور تارکین سے متعلق قانون میں متنازع ترامیم منظور کروا لی ہیں۔ اپوزیشن نے بل سینٹ میں پہنچنے پر حکومتی ترامیم کو بدلنے کی کوشش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی ترامیم اگر سینٹ سے بھی منظور ہو گئیں تو امیگریشن کے وزیر کو مذید اختیارات مل جائیں گے۔ انہیں غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کے اختیارات بھی مل جائیں گے۔ ترامیم کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی ایسا جرم کرے جس کی  زیادہ سے زیادہ سزا دو سال تک ہو تو اس کا ویزہ منسوخ کر کے ا ...

Canada British Columbia

کینیڈا کا 28 فروری سے بارڈر پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی کے بعد کینیڈا نے ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لیے پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد آنے سے پہلے اینٹی جن ٹیسٹ کے ساتھ کینیڈا میں داخل ہو سکیں گے جبکہ بچوں کو اب چودہ روز قرنطینہ میں نہیں گزارنے پڑیں گے۔ ملک کے تمام ائر پورٹس بھی 28 فروری سے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔ اگر ویکسی نیشن مکمل کرنے والے کسی مسافر کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو اسے رزلٹ آنے تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے ...