مہاجرین کے مسئلے پر برطانیہ اور فرانس میں لفظی جنگ

برطانوی وزیر داخلہ پریتی پاٹیل نے فرانسینی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ  کی امیگریشن پالیسی واضح ہے۔ ان کا کہناہے کہ ہماری امیگریشن پالیسی مہاجرین کو خطرناک سمندری سفر طے کرنے کے لئے پر کشش نہیں۔ فرنچ صدر نے اپنے ایک بیان میں برطانوی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فرنچ صدر کے مطابق برطانیہ کی پالیسی پناہ گزینوں کو خطرناک سفر پر مجبور کرتی ہے اور مہاجرین کو قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔

پریتی پاٹیل نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ فرانس اور برطانیہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پناہ گزینوں کی جانوں کا بچایا جا سکے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے۔ فرنچ صدر چاہتے ہیں کہ برطانیہ پناہ گزینوں کو قانونی طریقے سے داخل ہونے کی پالیسی بنائے اس سلسلے میں وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر دباؤ بھی ڈالیں گے۔