228988_4151721_updates

سابق سربراہ آئی ایس آئی کےرا کےساتھ تعلقات کاالزام

سابق سربراہ آئی ایس آئی کےرا کےساتھ تعلقات کاالزام پاکستانی وزارت دفاع نے ملک کی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکالنے کے بارے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کردایا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کے ’انڈین خفیہ ادارے را کے ساتھ سنہ 2008 سے تعلقات ہیں۔‘اسد درانی ’ملک دشمن سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں‘۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسی بنیاد پر ان کا نام ای سی ایل ...

1407631-573332092

افغانستان میں بڑھتے تشدد پر پریشانی کا اظہار

افغانستان میں بڑھتے تشدد پر پریشانی کا اظہار پاکستانی وزیر  خارجہ نے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے افغانستان میں امن، جنگ بندی اور تشدد میں کمی  لانے کے لئے مزاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان دفتر خارجہ  کے مطابق پاکستان اافغانستان کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر سے امن عمل، تشدد میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سفارتی روابط کو مضبوط کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال ...

BLUE MOSQUE

ترکی کو 2021میں ڈھائی کروڑ سیاحوں کا انتظار

ترکی کو 2021میں  ڈھائی کروڑ سیاحوں کا انتظار استنبول، انٹرنیشنل ڈیسک ترک حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کورونا ویکسین سیاحت کو فروغ دے گی اور 2021 میں ڈھائی کروڑ سیاح ترکی کی سیر کرنے آئیں گے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں ساڑھے چار کروڑ سیاحوں نے ترکی کا رخ کیا تھا جس سے ترکی کو 34 ارب 50 کروڑ ڈالر آمدنی ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں سے ترک سیاحت کو شدید نقصان پہنچا تھا اور 2020 کے پہلے 11 مہینوں میں اس میں 72 فیصد کمی آئی تھی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں ک ...

scotland

سکاٹ لینڈ کی سیاحوں کو راغب کرنے کی مہم شروع

سکاٹ لینڈ کی سیاحوں کو راغب کرنے کی مہم شروع ایڈن برگ، نیوز ڈیسک سکاٹ لینڈ کے سرکاری ادارے ’وزٹ سکاٹ لینڈ‘ نے سیاحوں کو سوشل میڈیا سیاحت چھوڑ کر حقیقی سیاحت کی جانب آنے کی ترغیب دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نفلوئنسرز کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے اپنی تصاویر لگا لینے سے سیاحت نہیں ہو سکتی ۔ سیاحت کے لیے آپ کو اپنے موبائل فون کے باہر کی حقیقی دنیا میں جانا ہو گا اور دیکھنا ہو گا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے۔ سکاٹ لینڈ کو کورونا وائرس کے باعث سیاحت کے شعبے میں شدید نقص ...

pak

پاکستان نے کشمیری خاتون کو واپس بھیج دیا

پاکستان نے کشمیری خاتون کو واپس بھیج دیا جموں، انٹرنیشنل ڈیسک جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر غلطی سے سرحد پار کرنے والی ایک خاتون کو پاکستان نے واپس بھیج دیا ہے۔ خاتون جمعرات کے روز غلطی سے سرحد پار کر گئی تھی اور اسے چکاندا باغ کراسنگ کو کھول کر واپس بھیجا گیا ہے۔ گذشتہ سال 22 کو ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاؤں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے آزاد کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ پاکستانی انتظامیہ نے خاتون چکند ...

iran

اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب تباہ کر دیں گے

اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب تباہ کر دیں گے تہران، انٹرنیشنل ڈیسک ایران نے اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں ملنے والی حملے کی دھمکیوں کا جواب دے دیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر ابو الفضل شکارچی نے واضح کیا ہے کہ اگر صیہونی طاقت نے ایران پر حملہ کیا تو جواب میں ایران تل ابیب اور حائفہ کو ملبے کے ڈھیر بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے محدود حملہ بھی کیا تو ایران ایسے تمام میزائل اڈوں کو نشانہ بنائے گا جہاں سے اسرائیل اس پرحملہ کر سکتا ہے۔ حال ہی ...

Fawad-Alam-

فواد کی سنچری سے نئی بحث شروع

فواد عالم کی سنچری سے نئی بحث شروع لاہور، جنید حمید بٹ فواد عالم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری نےکرکٹ شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی سنچری مکمل ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر یہ بحث شروع ہو گئی کہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں تواتر کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود دس سال تک قومی ٹیم میں موقع کیوں نہیں دیا گیا۔ شائقین سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کی حق تلفی کا جواب کون دے گا۔ ان دس سال میں محسن حسن خان، معین ...

suadi

امریکا نے سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

امریکا نے سعودی عرب اور امارات کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی انٹر نیشنل ڈیسک امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے آخری دنوں میں ہونے والے اربوں ڈالر کے سودے منجمد کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ نے امارات کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کے لیے 23 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔ صدارت کے آخری دنوں میں ٹرمپ نے سعودی عرب کو تین ہزار جدید ترین گائیڈڈ میزائل فروخت کرنے کا معاہدہ بھی کیا تھا۔ جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ صدر بننے کے بعد یمن حملوں پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔ امریکی کانگرس نے ب ...

israel

اسرائیلی وزیراعظم یو اے ای کا دورہ کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم یو اے ای کا دورہ کریں گے یروشلم، انٹرنیشنل ڈیسک اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے براہ راست پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے بتایا کہ وہ کرونا وبا کی وجہ سے دو مرتبہ یہ دورہ ملتوی کر چکے ہیں لیکن اب وہ یہ دورہ ملتوی نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ انتہائی مختصر تین گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہو سکتا ہے وہ یو اے ای سے واپسی پر بحرین بھی جائیں۔ ...

kangana-rihanna

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹویٹ پر بھارتی غصے میں

کسان احتجاج، امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹویٹ پر بھارتی بلبلا اٹھے نئی دہلی، انٹرنیشنل ڈیسک امریکہ کی معروف گلوکارہ ریحانہ بھی بھارت میں کسانوں پر تشدد کے خلاف بول اٹھیں۔ ریحانہ نے کسانوں پر تشدد کی ایک خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’ہم اس پر بات کیوں نہیں کر رہے؟‘‘ ان کی ٹویٹ کو اب تک 2 لاکھ 68ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 6 لاکھ افراد نے اسے لائیک کیا ہے۔دوسری طرف سب سے بڑی جمہوریت کے باشندوں نے ریحانہ کی ٹویٹ کو لے کر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر د ...