Paris

فرانس نے برطانیہ پر سفری پابندیاں ختم کر دیں

فرانس نے برطانیہ پر سفری پابندیاں ختم کر دیں محمدنویدعالم 28 جنوری           2022  فرانسیسی حکومت نے کورونا کے باعث برطانوی سیاحوں پر عائد کی جانے والی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ جمعہ 28 جنوری سے برطانوی سیاح  روانہ ہونے سے 24 گھنٹے کے اندرکروایا گیا منفی کورونا ٹیسٹ دکھا کر فرانس میں داخل ہو سکیں گے۔ فرانس میں داخل ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ بھی نہیں کرنا ہو گا۔ فرانسیسی حکومت نے برطانوی شہریوں کے لیے فرانس میں داخل ہونے کے لیے ٹھ ...

Sea Rescue

سپین: 300 افریقی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

سپین،300افریقی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا سہیل فاروق، میڈرڈ 28  جنوری           2022  افریقہ سے غیر قانونی طریقے سے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین سو سے زائد تارکین کو کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیاگیا۔ تارکین مختلف کشتیوں میں سوار ہو کر سپین کے کینری آئی لینڈ کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔ سپین کی سمندر میں ریسکیو آپریشن کرنے والی سروس نے انہیں بچا کر زمین پر منتقل کیا۔ ایک این جی او کے مطاب ...

US Passport

امریکہ: تارکین سے امتیازی سلوک پر انشورنس کمپنی کو بھاری جرمانہ

امریکہ میں تارکین سے امتیازی سلوک پر انشورنس کمپنی کو بھاری جرمانہ برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 28 جنوری           2022  امریکی محکمہ انصاف نے غیر ملکی شہریوں سے ان کی غیر امریکی شہریت کی بنیاد پرامتیازی سلوک کرنے پرانشورنس ایجنسی کو جرمانہ کر دیا۔محکمہ انصاف کی تحقیقات میں ثابت ہوا تھا کہ  ریاست ورجینیا میں کام کرنے والی سکاٹ انشورنس کمپنی نے ایک درخواست دہندہ نے امریکی شہری نہ ہونے پر اس کی دستاویزات مسترد کر دی تھیں۔ محکمہ انص ...

Snowfall forest

یونان میں مہاجرین شدید سردی میں بے یارو مددگار

یونان میں مہاجرین شدید سردی میں بے یارو مددگار انٹرنیشنل ڈیسک، ایتھنز 28  جنوری           2022  یونانی سرزمین پر تارکین وطن کو پناہ کی درخواست دینےسے روک دیا گیا ہے۔ شدید سردی کے باوجودبہت سے تارکین وطن بھوکے پیاسے کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ چند روز قبل یونان کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے برفانی طوفان نے سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور پناہ گزینوں کے لئے شدید سردی مذی ...

Australia City

آسٹریلیا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

آسٹریلیا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے عبداللہ اجمل، سڈنی 26  جنوری           2022  آسٹریلیا میں گھریلو صارفین حالیہ برسوں میں مہنگائی کے تیز ترین اضافے کا سامنا کر رہے ہیں۔ پٹرول، نئے مکانات اور کپڑوں کی قیمتوں میں اضافے نے آنے والے  انتخابات سے قبل عجیب صورتحال پیدا کر دی ہے۔ آسٹریلوی بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا۔  مہ ...

Planes

سعودی عرب میں داخل ہونے کی شرائط جاری

سعودی عرب میں داخل ہونے کی شرائط جاری محمد اصغر بٹ، ریاض 26  جنوری           2022  سعودی حکومت نے کورونا کے تناظر میں مملکت میں داخل ہونے والوں کے لیے ضابطے جاری کر دئیے ہیں۔  سب سے اہم چیز ریورس ٹرانسکرپشن پولیمریز چین ری ایکشن (RT-PCR) منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہے۔ یہ ٹیسٹ مملکت کے لیے روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کسی تصدیق شدہ لیبارٹری سے جاری کیا جاتا ہے۔ مسافروں کو توکلنا سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور مقیم اور قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر ...

Football Stadium

فٹ بال ورلڈ کپ سے مہاجرین کی جانیں بچا سکتے ہیں: صدرفیفا

فٹ بال ورلڈ کپ سے مہاجرین کی جانیں بچا سکتے ہیں:صدرفیفا محمدنویدعالم 26 جنوری           2022  فیفا کے صدر گیانی انفینٹیو نے تجویز دی ہے کہ ہر دو سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کرانے سے افریقہ کے مہاجرین کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ یورپ میں فٹ بال کے مستقبل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے بتایا کہ فٹ بال کے زیادہ عالمی مقابلے کرانے سے غریب ملکوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق فٹ بال مقابلوں سے معیشت میں بہتری آتی ہے۔ فٹ ...

Dubai

یواے ای میں ڈرون اڑانے پر بھاری جرمانہ اور قید

یواے ای میں ڈرون اڑانے پر بھاری جرمانہ اور قید زبیر ابراہیم، دبئی 24  جنوری           2022  متحدہ عرب امارات میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کردہ نئے قوانین کے تحت ڈرون کے استعمال پر پابندی ہو گی۔پراسیکیوٹرز کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرون اڑاتے ہوئے پکڑے  جانے والوں کو قید یا بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ ہوائی اڈے اور بندرگاہوں پر خاص طور پر سختی سے پابندی ہو گی۔ جو لوگ قواعد کی خلا ...

Restaurant

کینیڈا، کیوبیک میں آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم

کینیڈا، کیوبیک میں آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم محمد اویس، ٹورنٹو 26 جنوری           2022  کینیڈا کے صوبے کیوبیک نے آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیوں میں بتدریج کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیوبیک کے وزیر اعظم فرینکو لیگاٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ریستوران کھول دئیے جائیں گے اور نجی محافل کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔ اعلان کے مطابق پیر 31 جنوری سے ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہو گی لیکن 50 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں ...

Edmonton Police Logo Canada

کینیڈا، مسلمان خاتون پر حملہ، ایک شخص گرفتار

کینیڈا، مسلمان خاتون پر حملہ، ایک شخص گرفتار محمد اویس، ٹورنٹو 26 جنوری           2022  کینیڈا کے صوبے البرٹا کے دارالحکومت ایڈمنٹن میں ایک مسلمان خاتون پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص 34سالہ جیفری ہل ہے جس نے مسلمان خاتون پر حملہ کیا اور اسے دھمکیاں دیں۔ پولیس تفتیش کاروں نے ملزم کے خلاف نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ لگانے کی بھی سفارش کی ہے تاکہ اسے زیادہ سے زیاد ...