سپین،300افریقی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

Sohail Farooq

سہیل فاروق، میڈرڈ

28  جنوری           2022 

افریقہ سے غیر قانونی طریقے سے یورپ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین سو سے زائد تارکین کو کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیاگیا۔ تارکین مختلف کشتیوں میں سوار ہو کر سپین کے کینری آئی لینڈ کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔ سپین کی سمندر میں ریسکیو آپریشن کرنے والی سروس نے انہیں بچا کر زمین پر منتقل کیا۔ ایک این جی او کے مطابق تارکین میں سے اٹھارہ ڈوب کر مارے بھی گئے لیکن سروس نے اس کی تصدیق  نہیں کی۔

 ریسکیو سرورس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس نے 6 کشتیوں میں سوار مجموعی طور پر 319 تارکین کو حراست میں لیا۔ ایک کشتی اتنی بڑی تھی کہ اس پر 120 افراد بھی سوار تھے۔ایک حاملہ خاتون اور شیر خوار بچے سمیت دس افراد کو خراب صحت پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سپین کا ساحلی علاقہ مغربی افریقہ سے آنے والے غیر قانونی تارکین کا مستقل راستہ بن چکا ہے۔ گزشتہ سال اس راستے سے 22ہزار 316 غیر قانونی تارکین سپین میں داخل ہوئے تھے۔ اس کوشش میں 4 ہزار 400 سے زائد تارکین ڈوب کر ہلاک ہوئے جن میں کم سے کم 205 بچے بھی شامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket