فٹ بال ورلڈ کپ سے مہاجرین کی جانیں بچا سکتے ہیں:صدرفیفا

Naveed Alam

محمدنویدعالم

26 جنوری           2022 

فیفا کے صدر گیانی انفینٹیو نے تجویز دی ہے کہ ہر دو سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کرانے سے افریقہ کے مہاجرین کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ یورپ میں فٹ بال کے مستقبل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیفا کے صدر نے بتایا کہ فٹ بال کے زیادہ عالمی مقابلے کرانے سے غریب ملکوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق فٹ بال مقابلوں سے معیشت میں بہتری آتی ہے۔ فٹ بال ایک امید، جنون اور یکجہتی کا نام ہے۔ فیفا صدر نے کہا ہم افریقہ کو فٹ بال کے ذریعے کو ایک نئی امید دے سکتے ہیں ۔

 انہوں نے بتایا کہ ہر سال مہاجرین افریقہ سے یورپ خطرناک سمندری سفر طے کر کے بہتر مستقبل کے لئے اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالتے ہیں اور سینکڑوں سمندر میں ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ فیفا صدر کے بیان کے فوری بعد مختلف فٹ بال فیڈریشنز نے ان کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیف ایگزیکٹو یورپین فٹ بال سپورٹرز نے ٹویٹ کیا کہ “ کیا کوئی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مہاجرین کی اموات کو بہانہ بنائے گا؟  کیا کوئی اس حد تک گر سکتا ہے۔” ایک اور فٹ بال صارف نے لکھا کہ فیفا کے پاس پہلے ہی اربوں ڈالرز ہیں اور وہ یہ فنڈز غریب ممالک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے خرچ کر سکتی ہے۔

Shopping Basket