کینیڈا، مسلمان خاتون پر حملہ، ایک شخص گرفتار

Muhammad Awais Canada

محمد اویس، ٹورنٹو

26 جنوری           2022 

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے دارالحکومت ایڈمنٹن میں ایک مسلمان خاتون پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص 34سالہ جیفری ہل ہے جس نے مسلمان خاتون پر حملہ کیا اور اسے دھمکیاں دیں۔ پولیس تفتیش کاروں نے ملزم کے خلاف نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ لگانے کی بھی سفارش کی ہے تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ سزا دی جا سکے۔ گزشتہ چند سال میں البرٹا میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز نے حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ البرٹا میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملے خطرنا ک ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تفتیش پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ البرٹا پولیس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔  اکتوبر میں منتخب ہونے والے البرٹا کے میئر امرجیت سوہی نے بھی شہر میں مسلمانوں اور ایشیائی نژاد باشندوں پر حملوں کا ذکر کیا تھا۔

Shopping Basket