WhatsApp Image 2021-09-21 at 11.42.52

سعودی عرب کا ورکرز کے لیے 10 نئے شہر بسانے کا اعلان

سعودی عرب نے بحیرہ احمر کے ساحل پر جدید ترین شہر نیوم کی تعمیر میں خدمات سرانجام دینے والے ورکرز کے لیے دس نئے شہر بسانے کا اعلان کیا ہے۔نیوم شہر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق منصوبے میں شامل ورکرز کی رہائش کے لیے حکومت نئے شہر بسائے گی اور اس سلسلے میں آئندہ چھ ماہ کے دوران پانچ سے دس بولیاں طلب کی جائیں گی۔مجموعی طور پر ایک لاکھ ورکرز کے لیے رہائش کا بندوبست کیا جائے گا اور ہر شہر میں کم سے کم دس ہزار رہائشی یونٹ بنائے جائیں ...

WhatsApp Image 2021-09-21 at 11.43.26

دبئی: ڈاکٹر بن کر بنک سے فراڈ کی کوشش پر ایشیائی باشندہ گرفتار

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ایک 42 سالہ ایشیائی شخص کو فراڈ کے الزام میں دبئی کریمینل کورٹ کے سپرد کر دیا ہے۔اس شخص پر سرکاری کاغذات میں ردو بدل، سرکاری ملازم کا روپ دھارنے اور بنک سے 80 ہزار درہم کا فراڈ کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کئےگئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ملزم نے ایک بنک میں اکاؤنٹ کھلوا کر کریڈٹ کارڈ لینے کی درخواست کی۔ اس کی درخواست کے ساتھ جعلی شناختی کارڈ اور مقامی ہسپتال کی سیلری سلپ بھی منسلک کی گئی جس میں اس کا پیشہ ڈاکٹر درج تھا۔ملزم بنک کے ملازمین سے ڈاکٹروں ...

WhatsApp Image 2021-09-21 at 11.42.34

سعودی عرب میں غیر قانونی انٹری کی کوشش میں 31 افراد گرفتار

سعودی حکام نے جزان کے رستے سلطنت میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سعودی بارڈر فورس مجاہدین کے ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے کارروائی کر کے غیر قانونی تارکین سے بھری چار گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ڈرائیوروں میں دو سعودی شہری، سعودی عرب میں رہائش پذیر ایک غیر ملکی اور ایک یمنی شہری شامل ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش میں مدد دینے والوں کو پندرہ سال قید اور ایک ملین ریال تک سزائیں ہو سکتی ہی ...

WhatsApp Image 2021-09-21 at 11.43.08

ائیر عریبیہ نے 11بھارتی شہروں کے لیے لوٹ سیل لگا دی

شارجہ سے آپریٹ کرنے والی ائیر عریبیہ نے 11 بھارتی شہروں کے لیے فلائٹ کا کم سے کم یکطرفہ کرایہ صرف 300 درہم متعارف کروا دیا۔ائیر لائن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق شارجہ سے دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور کوچی کا کرایہ 300 درہم ہو گا۔ کالی کت اور چنائی جانے والے 310 درہم ادا کریں گے۔ تری وندرم کے لیے 320 درہم، احمد آباد کے لیے 350 درہم، کوئم بتور کے لیے 398 درہم ، بنگلور کے لیے 450 درہم اور گوا کے لیے 600 درہم کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں بھی کرائے میں شامل ...

Sharjah-to-Dubai

شارجہ میں تقریباً 10 روز کے دوران 3 ہزار 230 ٹریفک حادثات ہوگئے

خلیج ٹائمز نے شارجہ میں معمولی ٹریفک حادثات کے لیے مشترکہ سروے کرنے والی کمیٹی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 60 فیصد حادثات گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوئے اور زیادہ تر دن 12 بجے سے شام 6 بجے کے کے درمیان پیش آئے۔ اس حوالے سے حادثہ اور RSA ڈیپارٹمنٹ منیجر رافید آٹوموٹو سلوشنز عبدالرحمن الشمسی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی تعداد میں اضافہ متوقع تھا کیوں کہ اسکول سے واپس جانے کے دوران سڑک پر گاڑیو ...

kuwait

کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

حال ہی میں کچھ لوگوں نے سول آئی ڈی میں اپنے رہائشی پتے کے مطابق انٹری ویزا جاری کرنے کے شرائط کو ‏پورا کرکے ویزے حاصل کیے ہیں۔ تین شعبوں سے وابستہ ملازمین شرائط کو پورے کرکے ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔ ان تین شعبوں میں پہلے نمبر پر سرکاری اداروں میں کام کرنے والا طبی شعبہ، پھر پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے ‏والا طبی شعبہ اور تیسرے نمبر پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے شعبہ شامل ہے۔ کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر کویت سٹی  جانے کے خواہشمند پاکستانیوں ک ...

Flag-Saudi-Arabia

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے واپس آنے والوں پر پابندی اٹھا لی

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے واپس آنے والوں پر پابندی اٹھا لی ریاض، محمد اصغر بٹ سعودی عرب نے 20 ممالک سے واپس سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔ صرف ان غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس جانے کی اجازت ہو گی جو سعودی عرب چھوڑنے سے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز سعودی عرب میں ہی لگوا چکے تھے۔جن ممالک سے پابندی اٹھائی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، ترکی، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، برازیل، ارجنٹائن، جنوبی ...

cellphone-5434381_1280

سعودی عرب نے سائنوویک اور سائنوفارم ویکسین کی منظوری دیدی

سعودی عرب نے سائنوویک اور سائنوفارم ویکسین کی منظوری دیدی ریاض، محمد اصغر بٹ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سائنو ویک اور سائنو فام ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے سلطنت میں آسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگائی جا رہی ہیں۔سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سائنو ویک اور سائنو فام لگوانے والے افراد بھی سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن اس کے شرط یہ ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں منظور کیا جانے والا بوسٹر شاٹ بھی لگوایا ہو۔ اس سے پہلے پاکستان سمیت ک ...

kuwait

کویت سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

کویت سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری کویت سٹی (وحید بٹ)  کویت نے 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا ‏بحال کر دیا۔  ویزا بحالی کا فیصلہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ‏ملاقات میں کیا گیا۔ 2011 ‏سے بند پاکستانی شہریوں کیلئے کویتی ویزا کی بحالی بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ کی کویتی وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏پاکستانی ورکرز کو جاب کنٹریکٹ پر بھی ویزے دئیے جائ ...

sunset-3259614_1920

عمان کا طویل مدت کے اقامے دینے کا اعلان

انٹرنیشنل ڈیسک خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو طویل عرصے کے اقامے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان نئے اقدامان کا اعلان حکومت کے ’وژن 2024‘ کے تحت کیا گیا ہے۔ عمان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عمان کے اس وژن کا مقصد تیل پر معیشت کا انحصار کم کرنا ہے۔ اس وژن میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو انکم ٹیکس میں چھوٹ بھی دی جائے گی۔ خلیج تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک میں عمان کی معیشت سب سے کمزور ہے۔ کورونا وبا کے دوران تیل کی کم ہونے والی قیمت نے عمان کو شدید مشکلات کا شکار ...