کویت سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

کویت سٹی (وحید بٹ)

 کویت نے 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا ‏بحال کر دیا۔  ویزا بحالی کا فیصلہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ‏ملاقات میں کیا گیا۔ 2011 ‏سے بند پاکستانی شہریوں کیلئے کویتی ویزا کی بحالی بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ کی کویتی وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏پاکستانی ورکرز کو جاب کنٹریکٹ پر بھی ویزے دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ خلیجی ‏ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔ ‏

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket