انٹرنیشنل ڈیسک

خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو طویل عرصے کے اقامے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان نئے اقدامان کا اعلان حکومت کے ’وژن 2024‘ کے تحت کیا گیا ہے۔ عمان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عمان کے اس وژن کا مقصد تیل پر معیشت کا انحصار کم کرنا ہے۔ اس وژن میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو انکم ٹیکس میں چھوٹ بھی دی جائے گی۔ خلیج تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک میں عمان کی معیشت سب سے کمزور ہے۔ کورونا وبا کے دوران تیل کی کم ہونے والی قیمت نے عمان کو شدید مشکلات کا شکار کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket