ایران کا سعودی عرب میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا عندیہ

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

17  جنوری           2022 

 ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ ہے جو 2016 میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایران کے تین سفارتکار سعودی عرب میں موجود ہیں جو اپنے ملک کے او آئی سی میں نمائندگی کے لیے دفتر کو دوبارہ کھولیں گے۔ یہ دفتر سن 2016 میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب سے مذاکرات کے بارے میں ایرانی دفتر خارجہ کے  ترجمان سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں بتا دیا تھا، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے تاہم اس کے لیےسعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پرتوجہ دینی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے بات چیت کے چار ادوار عراق میں ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket