سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے واپس آنے والوں پر پابندی اٹھا لی

ریاض، محمد اصغر بٹ

سعودی عرب نے 20 ممالک سے واپس سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔ صرف ان غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس جانے کی اجازت ہو گی جو سعودی عرب چھوڑنے سے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز سعودی عرب میں ہی لگوا چکے تھے۔جن ممالک سے پابندی اٹھائی گئی ہے ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، ترکی، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، برازیل، ارجنٹائن، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور جاپان شامل ہیں۔ان ممالک میں موجود سعودی شہری، غیر ملکی سفارتکار، طبی عملہ اور ان کے اہل خانہ پر اس پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا تھا۔ ان ممالک پر پابندی فروری میں عائد کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket