ابو ظہبی اور دبئی میں ویزا سنٹرز کے نئے اوقات کا اعلان

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

21  جنوری           2022 

دنیا کے محتلف ممالک کے لیے ویزہ سروس کرنے والی فرم وی ایس ایف گلوبل نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی اور دبئی میں نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق وی ایس ایف گلوبل کے دفاتر پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے روز بھی یہی وقت ہوگا لیکن دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوا کرے گا۔ ہفتہ اور اتوار کو وی ایس ایف گلوبل کے تمام دفاتر بند رہیں گے جبکہ اس کی فون ہیلپ لائن بھی نئے اوقات کے مطابق کام کرے گی۔ سال کے آغاز میں متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر میں ہفتے اور اتوار کی چھٹی لاگو کی تھی جبکہ جمعہ کو نصف دن کام کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ تر کمپنیوں نے بھی ہفتے اتوار کی چھٹی شروع کر دی ہے۔

ابو ظہبی اور دبئی میں فلپائن ای پاسپورٹ کے تجدیدی مراکز ہفتے میں ساتوں روز کام جاری رکھیں گے۔ ان کے اوقات کار صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر فلپائن کے ایسے شہری جن کے پاس ای پاسپورٹ ہیں وہ ان مراکز پر  جانے سے پہلے بکنگ کروا کر پاسپورٹ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket