حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

دبئی ڈیوٹی فری ملینیم لاٹری دو سالہ بھارتی بچے کے نام

Zubari Ibrahim

زبیر ابراہیم، دبئی

20  اکتوبر 2021

کوئی منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوتا ہے تو کسی کو دو سال بعد بھی یہ چمچ میسر آ سکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم لاٹری کی تازہ ترین قرعہ اندازی میں جو بھارت کے ایک دو سالہ بچے نے جیت لی ہے۔دس لاکھ درہم کی لاٹری جیتنے والا دو سالہ کشان اپنے والدین کے ساتھ شارجہ میں رہتا ہے۔ اس کے والدین نے لاٹری کا یہ ٹکٹ 25 ستمبر کو ممبئی میں چھٹیاں گزار کر واپس آتے ہوئے دبئی ائر پورٹ پر خریدا تھا۔

کشان کے والد نے بتایا کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ کا کام کرتے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے زندگی میں کبھی لاٹری کا ٹکٹ نہیں خریدا تھا۔ اس کی والدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن اب ان کا اور ان کے بیٹے کا مستقبل محفوظ ہےاس لیے وہ بہت خوش ہیں۔ سن 1999 میں یہ لاٹری شروع کی گئی تھی اور اب تک 184 بھارتی شہری یہ لاٹری جیت چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket