پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش کی پیشکش

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

15  جنوری           2022 

حکومت پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر ایسے افغانی، چینی اور امریکی سکھ جو پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ایک ٹویٹ میں پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی قومی سلامتی پالیسی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی کے نظریے کی بنیادقرار دیا ہے اسی نظریے کے تحت حکومت نے غیر ملکیوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کے بدلے مستقل رہائشی کا درجہ حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

 حکومت کا خیال ہے کہ وہ پاکستانی شہریت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملکیتی حقوق دے کر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت دولت مند افغان شہریوں سے بھاری سرمایہ کاری کی توقع رکھتی ہے جو اس وقت ایران، ترکی اور ملائیشیا جیسے ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket