بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے پابندیوں میں نرمی

Kiran Hameed

کرن حمید، اسلام آباد

13  جنوری           2022 

پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے غیر ملکیوں اور پاکستانیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان آنے کے لیے بورڈنگ سے 48 گھنٹےپہلے منفی پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔

یورپی ممالک سے آنے والے سوفیصدمسافروں کا ائر پورٹ پر ہی ریپڈٹیسٹ کیاجائے گا۔ خلیج کے تین ممالک قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والے نصف مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے۔ایسے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آرٹیسٹ ہو گا۔

غیرقانونی طورپرمقیم اورڈی پورٹ ہونےوالےپاکستانی، حاملہ خواتین اور 15سے 18 سال کی عمر کےپاکستانیوں کو ویکسین سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔تا ہم اٹھارہ سال تک کے پاکستانیوں کو اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ تک بغیرویکسین پاکستان آنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket