Covid

کینیڈا، سفری پابندیاں اٹھتے ہی کورونا ٹیسٹ سستے ہونے کا امکان

کورونا کیسز میں کمی کے بعد کینیڈا کی سفری پابندیوں میں نرمی کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پابندیاں نرم ہونے کے بعد مہنگے کورونا ٹیسٹ کی قیمت میں بھی کمی آ جائے گی۔ نئے اقدامات کے تحت 28فروری سے کینیڈا آنے والے مسافروں میں سے صرف منتخب مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جن مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا انہیں نتیجہ آنے تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔ پری انٹری کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے مسافروں کو اپنی مرضی سے ریپڈ انٹیجن یا مالیکیولر میں سے کوئی ایک ٹیسٹ کروانے ...

Canada British Columbia

کینیڈا کا 28 فروری سے بارڈر پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی کے بعد کینیڈا نے ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لیے پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویکسی نیشن مکمل کروانے والے افراد آنے سے پہلے اینٹی جن ٹیسٹ کے ساتھ کینیڈا میں داخل ہو سکیں گے جبکہ بچوں کو اب چودہ روز قرنطینہ میں نہیں گزارنے پڑیں گے۔ ملک کے تمام ائر پورٹس بھی 28 فروری سے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کھول دئیے جائیں گے۔ اگر ویکسی نیشن مکمل کرنے والے کسی مسافر کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو اسے رزلٹ آنے تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے ...

Canada Trucks

کینیڈین ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج، آٹو انڈسٹری بحران کاشکار

کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کے لیے خلاف کینیڈا کے ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج جاری ہے۔ ڈرائیوروں نے کینیڈاکو امریکہ سے ملانے والے راستوں پر ٹرک کھڑے کر کے آمدورفت عملی طور پر معطل کر دی ہے۔ ان کی ہڑتال سے یہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ اس سے کینیڈا کی معیشت اور کینیڈا کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار امریکہ کے ساتھ کاروبار خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ امریکی شہر ڈیٹرائٹ کو اونٹاریو کے شہر ونڈسر سے ملانے والے ایمبیسیڈر برج پر ٹرک کھڑے ہونے سے آٹو انڈسٹری کے لیے خاص طور پر مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ٹویوٹا، فورڈ ...

USA visa

بائیڈن انتظامیہ کا امریکی ویزہ فیس بڑھانے پر غور

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویزہ فیسوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے لیکن خدشہ ہے کہ اگر انتظامیہ ویزا جاری کرنے کے وقت پر توجہ نہیں دیتی تو لاگت میں اضافہ امریکہ آنے والے مسافروں اور طلبہ کی تعداد میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی فیڈرل رجسٹر کے نوٹس کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق ستمبر تک کر دیا جائے گا۔ تمام فیسوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ میں سیاحت پہلے سے کم ہو چکی ہے۔محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ٹورازم، بزنس اور سٹوڈنٹ ویزے سب سے زیادہ تعداد میں جاری کئے جاتے ہیں۔ نا ...

Canada Toronto

کینیڈا: امیگریشن کی 18 لاکھ سے زائد درخواستیں تاخیر کا شکار

کینیڈا: امیگریشن کی 18 لاکھ سے زائد درخواستیں تاخیر کا شکار محمد اویس، ٹورنٹو 31 جنوری           2022  دنیا بھر سے کینیڈا میں مستقل رہائش رکھنے کے امیدوار امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا سے آن لائن فارمز، ای میلز اور کالز کے ذریعے دو سال سے زائد عرصے سے رابطے کر رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب محکمے سے صرف انتظار کرنے کے ایک جیسے جوابات موصول ہوتے ہیں۔آئی آر سی سی کا کہنا ہےکہ کورونا کے باعث صارفین کوپروسیسنگ میں تاخیر کا ...

US Passport

امریکہ: تارکین سے امتیازی سلوک پر انشورنس کمپنی کو بھاری جرمانہ

امریکہ میں تارکین سے امتیازی سلوک پر انشورنس کمپنی کو بھاری جرمانہ برہان فواد، واشنگٹن ڈی سی 28 جنوری           2022  امریکی محکمہ انصاف نے غیر ملکی شہریوں سے ان کی غیر امریکی شہریت کی بنیاد پرامتیازی سلوک کرنے پرانشورنس ایجنسی کو جرمانہ کر دیا۔محکمہ انصاف کی تحقیقات میں ثابت ہوا تھا کہ  ریاست ورجینیا میں کام کرنے والی سکاٹ انشورنس کمپنی نے ایک درخواست دہندہ نے امریکی شہری نہ ہونے پر اس کی دستاویزات مسترد کر دی تھیں۔ محکمہ انص ...

Restaurant

کینیڈا، کیوبیک میں آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم

کینیڈا، کیوبیک میں آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیاں نرم محمد اویس، ٹورنٹو 26 جنوری           2022  کینیڈا کے صوبے کیوبیک نے آئندہ ہفتے سے کورونا پابندیوں میں بتدریج کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیوبیک کے وزیر اعظم فرینکو لیگاٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ریستوران کھول دئیے جائیں گے اور نجی محافل کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔ اعلان کے مطابق پیر 31 جنوری سے ریستورانوں کے اندر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہو گی لیکن 50 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں ...

Edmonton Police Logo Canada

کینیڈا، مسلمان خاتون پر حملہ، ایک شخص گرفتار

کینیڈا، مسلمان خاتون پر حملہ، ایک شخص گرفتار محمد اویس، ٹورنٹو 26 جنوری           2022  کینیڈا کے صوبے البرٹا کے دارالحکومت ایڈمنٹن میں ایک مسلمان خاتون پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا شخص 34سالہ جیفری ہل ہے جس نے مسلمان خاتون پر حملہ کیا اور اسے دھمکیاں دیں۔ پولیس تفتیش کاروں نے ملزم کے خلاف نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ لگانے کی بھی سفارش کی ہے تاکہ اسے زیادہ سے زیاد ...

Lake Frozen

ٹورنٹو: پاکستانی نژاد شہریوں کی سمکو جھیل میں آئس فشنگ

ٹورنٹو: پاکستانی نژاد شہریوں کی سمکو جھیل میں آئس فشنگ محمد اویس، ٹورنٹو 24 جنوری           2022  کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی سمکو جھیل پر برف کی طے جمنے کے بعد اس میں آئس فشنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنٹو کے قریب واقع اس جھیل کی سطح ہر سال موسم سرما میں جم جاتی ہے۔ اس وقت ٹورنٹو کا اوسط درجہ حرارت منفی 20تک گر چکا ہے۔ سردی کی شدت بڑھتے ہی برفباری سے سڑکیں اور پارکس وغیرہ برف کی چادر اوڑھ لیتی ہیں جس سے آؤٹ ڈور سرگرمیاں ...

USA Canada

ویکسین نہ کرانے والوں کا امریکہ میں داخلہ بند

ویکسین نہ کرانے والوں کا امریکہ میں داخلہ بند محمد اویس، ٹورنٹو 23 جنوری           2022  امریکہ نے کینیڈا کے شہریوں سمیت ایسے تمام غیر ملکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔ امریکہ نے ہوائی جہاز سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسین پہلے ہی لازمی قرار دے رکھی ہے لیکن اب یہ زمینی یا سمندری راستے سے آنے والوں پر بھی لاگو کر دی گئی ہے۔ اب کسی بھی طریقے سے امریکہ پہنچنے والوں نے اگر ویکسی ...