WhatsApp Image 2021-10-07 at 12.07.05 (1)

آسٹریلیا کاغیرقانونی تارکین کو پپوانیوگنی بھیجنے کا معاہدہ ختم

آسٹریلیاکاغیر قانونی تارکین کو پپوا نیوگنی بھیجنے کا معاہدہ ختم کینبرا، عبداللہ اجمل پناہ کی تلاش میں آسٹریلیا آنے والے تارکین کو پپوا نیو گنی بھیجنے کا معاہدہ تین مہینے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور پپوا نیو گنی کی حکومتوں نے باہمی رضا مندی سے یہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سمندر کے راستے غیر قانونی طریقے سے آسٹریلیا داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پپوا نیو گنی بھیج دیا جاتا تھا جہاں انہیں کیمپوں میں رکھا جاتاتھا۔ آسٹریلیا کو اس معاہد ...

WhatsApp Image 2021-10-07 at 12.07.05 (4)

شارجہ، پرائیویٹ سکول 31 اکتوبر سے مکمل کھل جائیں گے

شارجہ، پرائیویٹ سکول 31 اکتوبر سے مکمل کھل جائیں گے شارجہ، زبیر ابراہیم کورونا کے باعث بندش کا شکار شارجہ کے پرائیویٹ سکولوں کو 31 اکتوبر تک بتدریج مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکولوں میں فیس ٹو فیس پڑھائی کے دوران کورونا سے متعلق تمام ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ اس موذی مرض کو پھیلنے سے ر ...

WhatsApp Image 2021-10-07 at 12.07.05 (3)

سڈنی میں آئندہ ہفتے 106 روز بعد لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا

سڈنی میں آئندہ ہفتے 106 روز بعد لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا کینبرا، عبداللہ اجمل آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی سے کورونا پابندیاں آئندہ پیر کو اٹھا لی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی سڈنی کے شہریوں کو 106 روزہ لاک ڈاؤن سے نجات مل جائے گی۔ شہر میں 70 فیصد افراد کو مکمل ویکسی نیشن لگانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں شراب خانوں، ریٹیل سٹورز، سینما گھروں وغیرہ میں جانے کی مکمل آزادی مل جائے گی۔ نیو ساؤتھ ویلز میں حکام کورونا پاسپورٹ نظام لاگو کریں گے تا کہ یکم دسمبر تک ویکسی نیشن ن ...

WhatsApp Image 2021-10-07 at 12.07.05 (2)

برازیل ڈیپورٹ ہونے والوں کی پروازیں بڑھائے: امریکہ

برازیل ڈیپورٹ ہونے والوں کی پروازیں بڑھائے: امریکہ برازیلیا، انٹرنیشنل ڈیسک جنوبی سرحد پر برازیلی سے آنے والے غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد نے امریکی حکام کو پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے برازیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والی کی ہفتہ میں ایک پرواز کو بڑھا کر تین کرے۔ امریکہ غیر قانونی برازیلی تارکین کو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے برازیلیا واپس پہنچا رہا ہے۔ برازیل نے امریکی صدر کے مطالبہ ماننے میں مزاحمت کی ہے لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ڈی پو ...

pexels-john-guccione-wwwadvergroupcom-3483098

برطانوی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیت لی

برطانوی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیت لی دبئی، زبیر ابراہیم متحدہ عرب امارات کی معروف دبئی ڈیوٹی فری لاٹری برطانیہ کے شہری نے جیت لی ہے۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں قیام پذیر 67 سالہ برطانوی شہری کیتھ نے لاٹری کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا۔اس نے دس ٹکٹ خریدے جن میں سے ٹکٹ نمبر 1157 پر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔ کیتھ اس وقت فرانس میں چھٹیاں منا رہے تھے جب انہیں لاٹری جیتنے کی خبر دی گئی۔ وہ تین بچوں کے باپ ہیں اور لاٹری کی رقم سے قرض اتارنے کے بعد اپنے خاندان کی دیکھ بھ ...

pexels-pixabay-534216

کویت ائر پورٹ پر مسافروں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ

کویت ائر پورٹ پر مسافروں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ کویت سٹی، محمد وحید کویتی حکام نے ملک کے واحد انٹرنیشنل ائر پورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں پر اضافی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویت کے مقامی عربی اخبار کے مطابق ہر مسافر سے ساڑھے تین ڈالر سے چار ڈالر تک اضافی فیس وصول کی جائے گی۔یہ فیس مسافروں کی ٹکٹوں میں شامل ہو گی، ائر لائنز کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ یہ فیس کویت کے ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن کو جمع کروائیں۔ فیس جمع کروانے کا طریقہ کار بعد میں طے کیا جائے گا۔ ریگولیٹری ...

pexels-evg-culture-1170979

یو اے ای نے 500 ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا

یو اے ای نے 500 ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا ابوظہبی، زبیر ابراہیم متحدہ عرب امارات کی ملک کے لیے شاندار خدمات سرانجام دینے والے غیر ملکیوں کو طویل مدتی قیام کے لیے گولڈن ویزہ سیکم کامیابی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں 500 ڈاکٹروں کو گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان ڈاکٹروں کو وزارت صحت نے نامزد کیا تھا۔ وزارت کے مطابق ان ڈاکٹروں کو ان کے احساس ذمہ داری اور فرائض کی انجام دہی میں قربانی کے اظہار کے بعد نامزد کیا گیا۔ سرکاری طور پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ویز ...

pexels-ben-mack-5707610

آسٹریلیا نے پارٹنر ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی

آسٹریلیا نے پارٹنر ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی کینبرا، عبداللہ اجمل آسٹریلیا نے رواں سال ریکارڈ توڑ پارٹنر ویزے جاری کر کے نیا رجحان متعارف کروا دیا ہے۔ وزارت داخلی امور کی جانب سے جاری کی گئی امیگریشن پروگرام رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آسٹریلیا نے اس سال قریب قریب اتنے ہی پارٹنر ویزے جاری کئے جتنے ہنر مند افراد کو جاری کئے گئے۔ عام طور پر آسٹریلوی حکام ہنر مند افراد کے مقابلے میں پارٹنر ویزوں کی تناسب ایک تہائی رکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ تقریباً برابر تعداد میں جاری کئے گئے۔ سرکاری ...

pexels-pixabay-159844

سعودی عرب کا اساتذہ کی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

سعودی عرب کا اساتذہ کی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان ریاض، محمد اصغر بٹ  سعودی عرب نے شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی افراد کے لیے کورونا پابندیوں میں نرمی کااعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق شعبہ تعلیم میں کام کرنے والے افراد اب براہ راست سعودی عرب کی پرواز پکڑ سکیں گے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسی نیشن لگوا رکھی ہو۔ اس سے پہلے ایسے افراد کے لیے کسی دوسرے ملک میں چودہ روز گزارنا ضروری تھا۔ جن افراد کو نئی سہولت دی گئی ہے ان میں یونیورسٹیوں ، کالجوں اور سرکا ...

WhatsApp Image 2021-10-05 at 10.20.18 (1)

افغانستان میں پاسپورٹ کے لیے پونے دو لاکھ درخواستیں جمع

افغانستان میں پاسپورٹ کے لیےپونے دو لاکھ درخواستیں جمع کابل، انٹرنیشنل ڈیسک طالبان حکومت نے حکومتی اداروں کا کنٹرول سنبھالنے کےبعد پہلی مرتبہ پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دو ماہ کے دوران پاسپورٹ جاری نہ ہونے سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جن میں نئے پاسپورٹس کے علاوہ زائد المعیاد پاسپورٹس کی تجدید کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ حکام نے پہلے مرحلے میں 25 ہزار پاسپورٹ جاری کرنے اعلان کیا ہے۔نئے پاسپورٹس پرانے ٹائٹل کے ساتھ ہی جاری ہوں گے ...