Denmark

’سہولتیں لینی ہیں تو کام کرو‘ ڈنمارک کی حکومت کا غیرملکیوں کے لیے نیا منصوبہ

ڈنمارک کی حکومت نے ایک ایسا منصوبہ تجویز کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کے لیے ریاست کی فلاحی سہولیات کو ان کے کام کرنے سے مشروط کر دیا جائے گا۔سوشل ڈیمو کریٹک حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے اس منصوبے میں غیر ملکیوں کے لیے ہفتے میں کم سے کم 37 گھنٹے کام کرن کی شرط لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک میں ایسے بہت سے غیر مغربی ممالک کے باشندے موجود ہیں جنہیں کام کرنے کے لیے صبح نہیں اٹھنا پڑتا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان، پا ...

turkey and greece

یونان کا ترکی کی سرحد کے قریب نیا مہاجر کیمپ قائم

یونان نے مہاجرین کے لیے سخت تر پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ترکی کی سرحد کے قریب مہاجرین کے لیے نیا کیمپ قائم کر دیا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے یورپ داخل ہونے والوں کے لیے یہ کیمپ ساموس نامی جزیرے پر بنایا گیا ہے۔ یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس طرح کے مزید کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔ امدادی گروپوں نے اس کیمپ کی تعمیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے خاردار تاروں سے گھرا یہ کیمپ دراصل مہاجرین ا ور ڈی پورٹ کئے جانے والے غیر ملکیوں کی جیل کا کام کرے گا۔ پاکستان، افغانستان اور ایران ...

Australia

آسٹریلیا میں 55 ہزارریٹائرڈ ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو دوبارہ نوکری کی پیشکش

کورونا وبا میں آسٹریلوی صحت کے نظام پر کڑے دباؤ نے ہزاروں ریٹائرڈ پروفیشنلز پر دوبارہ ملازمت کے دروازے کھول دئیے ہیں۔آسٹریلیا کے صحت کے ادارے آسٹریلین ہیلتھ پریکٹشنرز ریگولیشن ایجنسی نےصحت کے شعبے میں 55 ہزار ایسی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے جن پر ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر، ڈینٹسٹ، نرسیں اور ماہرین نفسیات دوبارہ ملازمت اختیار کر سکتے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز  بھی کورونا کیسز میں اکتوبر کے دوران تیزی سے ہونے والے اضافے کے بعد  دوسری ریاستوں سے ڈاکٹروں اور نرسوں کی مدد طلب کر سکتی ہے۔ہیل ...

Dubai

دبئی: 65 ارب درہم کے رہائشی منصوبے کی منظوری

دبئی کے حکمران شیخ محمد نے ریاست میں 65 ارب درہم کا بڑا رہائشی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم آئندہ دو دہائیوں کے دوران امارتی شہریوں کی بہتر رہائشی سہولیات کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ منصوبے کا اعلان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ شیخ محمد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں۔ انہوں نے آئندہ سال سے شروع ہونے والے منصوبے میں اماراتی شہریوں کی تعداد چار گناہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہےجس کے بعد اماراتی شہریوں کو ایک ...

Nawaz-Sharif

نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کے لئے کارروائی شروع

نیب کے مطابق نوازشریف پر عائد جرمانہ کی موجودہ مالیت ایک ارب 85 کروڑ روپے ہے۔1356 کنال زرعی اراضی اور اپر مال لاہور بنگلہ نمبر 135 برائے فروخت پراپرٹی میں شامل ہے۔فروخت شدہ جائیدادوں سے حاصل ہونے والی تمام رقم ملک کی تعمیر و ترقی میں استعمال ہو گی۔جائیداد کی فروخت کے لئے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا اور سب سے زیادہ بولی لگائی نے والے کو یہ جائیداد فروخت کی جائے گی۔ نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کے لئے کارروائی شروع نیب کے مطابق نوازشریف پر عائد جرمانہ کی موجودہ مالیت ایک ارب 85 کروڑ روپے ...

China United States trade and American tariffs as two opposing cargo ships as an economic  taxation dispute over import and exports concept as a 3D illustration.

امریکہ اور چین تعلقات کو بہتر بنائیں ورنہ سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے

 امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان خراب تعلقات کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ دونوں بڑے ممالک اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں۔اقوام متحدہ نے چین اور امریکہ کو "سرد جنگ " کی وارننگ بھی  دی  ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت دو طرفہ محاذ آرائی کے علاوہ اور کچھ دیکھنے میں نہیں آ رہا جبکہ جس چیز کی ضرورت  محسوس کی جا رہی ہے وہ  دونوں طاقتوں کے درمیان فعال باہمی تعلقات& ...

taliban

افغان جنگ کے دوران ہوئی قتل و غارت کا ذمہ دار امریکہ ہے

طالبان کی عبوری حکومت کے ثقافت اور اطلاعات کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغان جنگ کے دوران کی گئی قتل و غارت گیری پر بھی معافی مانگے اور لواحقین کی تلافی کے طور پر مالی امداد بھی کرنا چاہیئے۔ مریکہ نے اگست کے آخر میں ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کو سنگین غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے داعش کے مشتبہ خودکش بمبار نہیں بلکہ معصوم شہری تھے۔ طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے  کہا کہ یہ واحد وا ...

puton

صدر پیوٹن کی پارٹی انتخابات جیت گئی

روسی پارلیمانی انتخابات،صدر پوٹن کی حامی جماعت کامیاب ابتدائی نتائج کے مطابق یونائٹڈ رشیا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کریملن نے اس الیکشن کو منصفانہ قرار دیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اس انتخابی عمل کی شفافیت پر اعتراضات کیے ہیں۔ پارلیمانی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کا عمل 98 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونائٹڈ رشیا 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر چکی ہے۔ ان ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی کو 20 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ یاد رہے کہ 2016ء میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں یونائ ...

pia

پاکستان سے برطانیہ سفر کی صورت میں 22 ستمبر سے کیا کرنا ہوگا؟

اس نرمی کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان سے انگلینڈ جانے والے مسافروں کو اب ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔ لیکن اگر آپ 4 اکتوبر سے قبل انگلینڈ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں تو آپ کو روانگی سے قبل اور انگلینڈ آمد کے بعد قواعد کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔ لیکن اگر آپ 4 اکتوبر کے بعد پاکستان سے روانہ ہو رہے ہیں تو روانگی سے قبل ویکسین کی دونوں خوراکیں لگی ہونے کی صورت میں آپ کو پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا۔ آپ کو انگلینڈ پہنچنے کے دو دن بعد یعنی ’ڈے ٹو‘ (اگر آپ جمعے کو کسی بھی وقت انگلینڈ پہنچے ہیں ...

eng team

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

انگلش ٹیم نے ورلڈ ٹی 20 مقابلوں سے قبل دو ٹی 20 میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا  انگلش وومین  ٹیم بھی اسی ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی۔ انگلش بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ فیصلہ پی سی بی کے لیے انتہائی مایوس کن ہو گا، جنھوں نے اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی میزبانی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ گذشتہ دو موسم گرما کے دوران ان کی انگلش اور ویلش کرکٹ کے لیے حمایت دوستی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ پر اس فیصلے کے اثرات کے لیے ہم خلوص دل سے معذرت ...