طالبان کی عبوری حکومت کے ثقافت اور اطلاعات کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغان جنگ کے دوران کی گئی قتل و غارت گیری پر بھی معافی مانگے اور لواحقین کی تلافی کے طور پر مالی امداد بھی کرنا چاہیئے۔

مریکہ نے اگست کے آخر میں ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کو سنگین غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے داعش کے مشتبہ خودکش بمبار نہیں بلکہ معصوم شہری تھے۔

طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے  کہا کہ یہ واحد واقعہ نہیں ہے جب امریکہ نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہو۔ 20 سالہ افغان جنگ میں ایسا کئی بار ہوا ہے۔

اس موقع پر ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکہ کو اپنے ماضی کی قتل و غارت گیری اور جنگی جرائم پر بھی جوابدہ ہونا چاہیئے اور لواحقین کو زر تلافی بھی ادا کرنا چاہیئے۔

ڈرون حملے میں معصوم جانوں کی ہلاکت کے امریکی اعتراف پر نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے مذمت کرتے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ایک ایسی لاپرواہی ہے جس میں درجنوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

افغان جنگ کے دوران ہوئی قتل و غارت گری کا ذمہ دار امریکہ ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket