حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر ایک اور بم گرا دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

عمرہ زائرین کے لیے 14 روزہ انتظار کی شرط ختم

91619524_105811771084062_7883965676480626688_n

محمد اصغر بٹ، ریاض

25  اکتوبر 2021

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے 14 روزہ انتظار کی شرط ختم کردی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کو اب 14 روز انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ کورونا کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات میں کمی کے بعد مسجد الحرام میں آپریشنل صلاحیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس سے عمرہ اور نماز ادا کرنے والوں کی بڑی تعداد کا آنا ممکن ہو گیا ہے۔ طویل مدت تک بندشوں کے بعد عمرہ کرنےکے خواہشمند افراد کی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، امید کی جا رہی ہے کہ چند مہینوں میں لاکھوں مسلمان عمرہ ادا کر لیں گے۔ سعودی حکومت نے 16 اکتوبر کو سلطنت میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کر دی تھی۔ان پابندیوں کا اطلاق مکہ مکرمہ میں حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی (ص)پر بھی تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

Shopping Basket