Canada Trucks

کینیڈین ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج، آٹو انڈسٹری بحران کاشکار

کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کے لیے خلاف کینیڈا کے ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج جاری ہے۔ ڈرائیوروں نے کینیڈاکو امریکہ سے ملانے والے راستوں پر ٹرک کھڑے کر کے آمدورفت عملی طور پر معطل کر دی ہے۔ ان کی ہڑتال سے یہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ اس سے کینیڈا کی معیشت اور کینیڈا کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار امریکہ کے ساتھ کاروبار خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ امریکی شہر ڈیٹرائٹ کو اونٹاریو کے شہر ونڈسر سے ملانے والے ایمبیسیڈر برج پر ٹرک کھڑے ہونے سے آٹو انڈسٹری کے لیے خاص طور پر مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ٹویوٹا، فورڈ ...

USA visa

بائیڈن انتظامیہ کا امریکی ویزہ فیس بڑھانے پر غور

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویزہ فیسوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے لیکن خدشہ ہے کہ اگر انتظامیہ ویزا جاری کرنے کے وقت پر توجہ نہیں دیتی تو لاگت میں اضافہ امریکہ آنے والے مسافروں اور طلبہ کی تعداد میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی فیڈرل رجسٹر کے نوٹس کے مطابق نئی فیسوں کا اطلاق ستمبر تک کر دیا جائے گا۔ تمام فیسوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ میں سیاحت پہلے سے کم ہو چکی ہے۔محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ٹورازم، بزنس اور سٹوڈنٹ ویزے سب سے زیادہ تعداد میں جاری کئے جاتے ہیں۔ نا ...

Royal Navy

برطانوی بحریہ کا تارکین کے خلاف ایکشن سے انکار

برطانیہ کی بحریہ نے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر اپنے ساحلوں پر لانے والی کشتیوں کو واپس کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے چھوٹی ڈنگیوں میں انگلش چینل کو عبور کرنے والے تارکین کو روکنے کی ذمہ داری برطانوی بحریہ کو سونپی گئی تھی۔ ہوم سکریٹری پریتی پٹیل نے گزشتہ سال سرحدی اہلکاروں کے لیے پالیسی کی منظوری دی تا کہ کراسنگ سے نمٹنے کے لیے موثر طریقے سے کام کیا جا سکے۔ اس پالیسی کے تحت انہیں تربیت دی جائے گی کہ وہ کشتیوں کو برطانوی پانیوں سے دور رکھنے کے لئے جیٹ سکی کا استعمال کر ...

Eiffel Tower paris france

فرانسیسی صدر کا تارکین روکنے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لئے نئے قوانین کا مطالبہ کر دیا ہے۔میکرون مہاجرین کے معاملے کو صدارتی مہم میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میکرون فرانس میں 3 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں قدامت پسند اور انتہائی دائیں بازو کے امیدواروں نے مہاجرین کے مسئلے کو انتخابی مہم کا سب سے بڑا موضوع بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میکرون تارکین وطن کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ میکرون کا یہ بھی کہنا تھا کہ شینجن عل ...

Arrested Jail

برطانیہ: زیر حراست انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ

برطانیہ :زیر حراست انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ محمدنویدعالم 1 فروری           2022  انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کی جانب سےانسانی سمگلنگ کا شکار افرادکو لاک اپ کرنے سے پہلے زیادہ تر کی شناخت نہیں کی جاتی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار سال میں امیگریشن حراستی مراکز میں بند اسمگلنگ کے متاثرین کی تعداد میں دس گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ چیرٹی فوکس آن لیبر ایکسپلاٹیشن (فلیکس) کے ا ...

Pakistan India brothers

تقسیمِ ہند پر بچھڑنے والے بھائی کو پاکستان کا ویزہ مل گیا

تقسیمِ ہند پر بچھڑنے والے بھائی کو پاکستان کا ویزہ مل گیا کرن حمید، لاہور 1 فروری           2022  پاکستان نے بھارتی شہری سکہ خان کو ویزہ جاری کر دیا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سکہ خان اور ان کے ویزے کی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شروع کیا جانے والا امن کا سفر جاری و ساری ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور صاحب یاتریوں کے لیے کھول کر دونوں ملکوں کے بچھڑے ہوئے خان ...

Canada Toronto

کینیڈا: امیگریشن کی 18 لاکھ سے زائد درخواستیں تاخیر کا شکار

کینیڈا: امیگریشن کی 18 لاکھ سے زائد درخواستیں تاخیر کا شکار محمد اویس، ٹورنٹو 31 جنوری           2022  دنیا بھر سے کینیڈا میں مستقل رہائش رکھنے کے امیدوار امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا سے آن لائن فارمز، ای میلز اور کالز کے ذریعے دو سال سے زائد عرصے سے رابطے کر رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب محکمے سے صرف انتظار کرنے کے ایک جیسے جوابات موصول ہوتے ہیں۔آئی آر سی سی کا کہنا ہےکہ کورونا کے باعث صارفین کوپروسیسنگ میں تاخیر کا ...

Passport Stamp

سعودی حکومت نے رہائشی اور ایگزٹ انٹری ویزا میں توسیع کردی

سعودی حکومت نے رہائشی اور ایگزٹ انٹری ویزا میں توسیع کردی محمد اصغر بٹ، ریاض 30  جنوری           2022  وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ توسیع کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ویزوں میں توسیع کے لئے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ سعودی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے یہ توسیع خودبخود کر دی جائے گی۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی پاسپورٹ حکام نے اقامتی اجازت نامے (اقامہ) اور ای ...

Inidan Flag

پاکستانی یاتریوں کی خصوصی پرواز بھارت نہیں جا سکے گی

پاکستان سے یاتریوں کی خصوصی پرواز بھارت نہیں جاسکے گی کرن حمید، لاہور 28 جنوری           2022  پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہونے کی امید دم توڑ گئی۔ بھارت نے پاکستان سے یاتریوں کی خصوصی پرواز کو ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی یاتریوں سے بھری پرواز کو بھارت میں اترنے کی اجازت نہیں دی۔ ...

Saudi Arabia Flag

سعودی پرچم کی توہین پر 4 بنگلہ دیشی تارکین گرفتار

سعودی پرچم کی توہین پر 4 بنگلہ دیشی تارکین گرفتار محمد اصغر بٹ، ریاض 28  جنوری           2022  سعودی عرب کی پولیس نے قومی پرچم کی توہین کرنے پر چار تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان چارو ں افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے اور انہیں ساحلی شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مکہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کے بعد انہیں محکمہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قو ...